سبب بننے والا عنصر روبیلا کو "جرمن خسرہ" بھی کہا جاتا ہے اور یہ روبیلا وائرس سے پھیلتا ہے۔
طبی خصوصیات اس کی علامات لوگوں میں عام طور پر سرخ باد کے پھٹ جانے، بخار، سردرد، گھبراہٹ، لمفی گلٹیوں کے بڑھ جانے، اوپری تنفسی علامات اور آشوب چشم کی شکل میں ظاہر ہوتی ہیں۔ سرخ باد عام طور پر تقریباً 3 دنوں تک رہتا ہے، مگر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کچھ مریضوں کو سرخ باد بالکل ہی نہ ہو۔ جوڑوں کے درد یا جوڑوں کی سوزش کے عارضے زیادہ عمومی طور پر روبیلا سے متاثر بالغ عورتوں میں ہوتے ہے۔ روبیلا کے انفیکشن سے نشوونما پانے والے جنین میں بے قاعدگیاں بھی ہو سکتی ہیں۔ ممکن ہے کہ پیدائشی روبیلا سنڈروم، جس میں بہراپن، موتیابند، دل کی بناوٹ میں خرابی، دماغی کمی وغیرہ، جیسے عارضے شامل ہیں، حمل کے اولین 3 مہینوں کے دوران روبیلا انفیکشن کی شکار ہونے والی عورتوں کو پیدا ہونے والے بچوں میں ہو۔
منتقلی کا ذریعہ یہ متاثرہ افراد کی ناک اور گلے کی رطوبتوں سے ربط میں آنے پر پھیلے ہوئے ننھے قطرات یا مریضوں سے براہ راست رابطہ میں آنے سے منتقل ہوتا ہے۔ یہ انتہائی زیادہ متعدی بیماری ہے اور متاثرہ شخص سرخ باد کی شروعات کے 1 ہفتے پہلے سے لے کر 1 ہفتے بعد تک مرض کو دوسرے لوگوں میں منتقل کر سکتا ہے۔
انکیوبیشن مدت یہ 23-12 دنوں، اور عام طور پر 14 دنوں تک موجود رہتا ہے۔
انتظام اس کے لیے کوئی مخصوص علاج موجود نہیں ہے مگر بے آرامی میں کمی لانے کے لیے ادویات تجویز کی جا سکتی ہیں۔
بچاؤ
1. بہتر شخصی حفظان صحت کو برقرار رکھیں
- اتھوں کی صفائی کثرت سے کریں، بالخصوص منہ، ناک یا آنکھوں کو چھونے قبل؛ عوامی تنصیبات جیسا کہ ہینڈ ریلز یا دروازے کی نابز کو چھونے کے بعد؛ یا جب کھانسنے اور چھینکنے کے بعد ہاتھ تنفسی رطوبات سے آلودہ ہوں۔ ہاتھ کم از کم 20 سیکنڈوں کے لیے صابن اور پانی سے دھلوائیں، پھر ایک قابل تلفی کاغذی تولیہ یا ہینڈ ڈرائر سے خشک کریں۔ اگر ہاتھ دھونے کی سہولیات دستیاب نہ ہوں، یا جب ہاتھ واضح طور پر گندے نہ ہوں، تو ٪80 تا 70 الکوحل کی بنیاد کے حامل ہاتھ کا حفظان صحت ایک موثر متبادل ہے۔
- چھینکتے یا کھانستے وقت اپنے منھ اور ناک کو ٹشو پیپر سے ڈھک لیں۔ گندے ٹشو کو ڈھکن دار کوڑے دان میں ڈال دیں، پھر ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔
- تنفسی علامات ہونے پر، جراحتی ماسک پہنیں، کام یا اسکول پر نہ جائیں، بھیڑبھاڑ والی جگہوں پر نہ جائیں اور فوری طور پر ڈاکٹر کو دکھائیں۔
|