بچاؤ
بہتر ماحوالیاتی حفظات صحت برقرار رکھیں
- اتھوں کی صفائی کثرت سے کریں، بالخصوص منہ، ناک یا آنکھوں کو چھونے قبل؛ عوامی تنصیبات جیسا کہ ہینڈ ریلز یا دروازے کی نابز کو چھونے کے بعد؛ یا جب کھانسنے اور چھینکنے کے بعد ہاتھ تنفسی رطوبات سے آلودہ ہوں۔ ہاتھ کم از کم 20 سیکنڈوں کے لیے صابن اور پانی سے دھلوائیں، پھر ایک قابل تلفی کاغذی تولیہ یا ہینڈ ڈرائر سے خشک کریں۔ اگر ہاتھ دھونے کی سہولیات دستیاب نہ ہوں، یا جب ہاتھ واضح طور پر گندے نہ ہوں، تو ٪80 تا 70 الکوحل کی بنیاد کے حامل ہاتھ کا حفظان صحت ایک موثر متبادل ہے۔
- چھینکنے اور کھانسنے کے وقت اپنے منہ اور ناک کو ٹشو پیپر سے ڈھانپ لیں۔ آلودہ ٹشوز کو ڈھکن والی ردی کی ٹوکری میں تلف کریں، پھر اچھی طرح ہاتھ دھو لیں۔
- جب بخار، چھپاکی یا تنفسی علامات سامنے آئیں ، تو سرجیکل ماسک پہن لیں، کام یا سکول پر جانے سے اجنتاب برٹیں، پرہجوم مقامات پر جانے سے گریز کریں اور فوری طور پر طبی معاونت طلب کریں۔
- خسرے کا شکار افراد کو گھر پر ہنا چاہیے؛ سکولوں/کنڈرگارٹن/کنڈرگارٹن کم چائلدڈ کیئر مراکز/ چائلڈ کیئر مراکز/ ورک پلایسز سے تب سے باہر رہنا چاہیے جب یہ چھپاکی ظاہر ہوئے 4 دن ہو چکے ہوں تاکہ غیر محفوظ افراد میں اس انفیکشن کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
- ۔ بہتر ماحولیات حفظان صحت کو برقرار رکھیں
- اکثر چھوئی جانے والی سطحات جیسا کہ فرنیچر، کھلونوں اور عمومی مشترک اشیاء کو 1:99 پتلی گھریلو بلیچ (٪5.25 کے 1 جزو کو پانی کے 99 حصوں کو ملا کر) باقاعدگی سے صاف کریں اور 30-15 منٹوں کے لیے چھوڑ دیں، اور پھر پانی سے کھنگالیں اور خشک ہونے دیں۔ دھاتی سطح کی صورت میں، ٪70 الکوحل کے ساتھ جراثیم سے پاک کریں۔
- کسی بھی نوع کی واضح آلودگیوں سے بچنے کے لیے جاذب قابل تلفی ٹاولز استعمال کریں تاکہ تنفسی رطوبات کو صاف کیا جا سکے، اور پھر سطح اور اردگرد کے حصوں کو 1:49 محلول گھریلو بلیچ ( 5.25٪ بلچ کے 1 جزو بلیچ کو پانی کے 49 حصوں کے ساتھ ملا کر) جراثیم سے پاک کریں، 30-15 منٹوں کے لیے چھوڑ دیں اور پھر پانی سے کھنگال لیں اور خشک ہونے دیں۔ دھاتی سطح کی صورت میں، ٪70 الکوحل کے ساتھ جراثیم سے پاک کریں۔
- گھر کے اندر ہوا کی آمد و رفت کو بحال رکھیں۔ پرہجوم یا بہت بری طرح گھٹن زدہ عوامی مقامات پر جانے سے گریز کریں؛ جن افراد کو بہت زیادہ خطرہ محسوس ہو وہ ایسیے مقامات پر جراحی ماسک استعمال کر سکتے ہیں۔
-
۔ ٹیکہ کاری
- خسرہ کے خلاف ویکسینشن سب سے زیادہ مؤثر تحفظ کا اقدام ہے۔ ہانگ کانگ بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کے تحت، بچے خسرہ ویکسینیشن کی دو خوراکوں کے کورس وصول کرتے ہیں (براہ مہربانی ہانگ کانگ بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام سے رجوع کریں)۔
- مختلف مقامات پر ان جگہوں کے وبائی جگہوں کے پروفائلز کی روشنی میں مختلف حفاظتی پروگراموں کو تیار کیا جائے گا۔ والدین کو اپنے بچوں کو اپنی رہائش گاہ کے مقامی حفاظتی پروگرام کے مطابق ویکسین حاصل کرنے کا بندوبست کرنا چاہئے۔ مثال کے طور پر، ایک سال سے کم عمر کے بچے جو کثرت سے مین لینڈ کا سفر کرتے ہیں یا قیام کرتے ہیں، انہیں 8 ماہ پر ویکسین کی پہلی خوراک کے ساتھ، جس کے بعد 18 ماہ کی عمر میں دوسری خوراک کے ساتھ مین لینڈ کے خسرہ کے حفاظتی ٹیکوں کے شیڈول کی پیروی کرنی چاہئیے۔
|