(耐藥性和社區型耐藥性金黃葡萄球菌感染 - 巴基斯坦文版)
(Methicillin-resistant Staphylococcus Aureus (MRSA) Infection and Community-associated MRSA Infection - Urdu Version)
میتھیسیلین-ریزسٹنٹ سٹیفی لوکوکس آرئیس (ایم آر ایس اے) انفیکشن اور کمیونٹیی-ایسوسی ایٹڈ ایم آر ایس اے انفیکشن
مسبب عامل
سٹیفی لوکوکس آرئیس (ایس۔ آرئیس) ایک قسم کا بیکٹریا ہے جو کہ عام طور پر صحت مند افراد کی جلد کے ساتھ چپک جاتا ہے یا ان کے نتھنوں میں گھس جاتا ہے۔ یہ صحت مند افراد انفیکشن کی نشانیوں اور علامات کے بغیر بیکٹیریا کو ساتھ لیے پھرتے ہیں۔ اس کے باوجود، یہ بیکٹریا بعض اوقات جلدی انفیکشن، زخم، پیشاب کی نالی، پھیپھڑے، دورانِ خون کے انفیکشن اور زہرخورانی جیسی بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔
زیادہ تر ایس۔آرئیس انفیکشنز کا اینٹی بائیوٹکس کے ذریعے موثر انداز میں علاج کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، میتھیسیلین - ریزسٹنٹ ایس۔آرئیس (ایم آر ایس اے) ایس۔آرئیس کی رطوبت ہے جو کہ اینٹی بائیوٹکس بشمول میتھیسیلین اور دیگر عام مستعمل اینٹی بائیوٹکس جیسا کہ اوکساسیلین، پینسیلین، ایموکسیسیلین اور سیفالوسپورنز کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔ اینٹی بائیوٹکس کے نامناسب استعمال کو عمومی سطح پر اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت کے حوالے سے کارگر عنصر تسلیم کیا جاتا ہے۔
زیادہ تر ایم آر ایس اے انفیکشنز ان افراد کو لاحق ہوتے ہیں جو ہسپتال میں داخل رہے ہوں، رہائشی دیکھ بھال مراکز میں رہتے ہیں یا جنہوں نے حفظان صحت کے مراکز جیسا کہ ڈائیلسز سنٹرز سے علاج معالجہ کروایا ہو۔
'کمیونٹی-ایسوسی ایٹڈ ایم آر ایس اے (سی اے-ایم آر ایس اے)' انفیکشن کیا ہے؟
بعض اوقات، ایم آر ایس اے کے باعث پیدا شدہ انفیکشنز سماج کی اجتماعی زندگیوں میں متحرک افراد میں بھی پیدا ہو جاتے ہیں جو کہ ہسپتال میں داخل نہیں ہوتے ہیں، رہائشی دیکھ بھال مراکز میں رہے ہوتے ہیں، یا علامات کے ظاہر ہونے کے ایک سال قبل طبی معالجے کے عمل سے گزر چکے ہوں۔ ان کو کمیونٹی۔ایسوسی ایٹڈ ایم آر ایس اے (سی اے-ایم آر ایس اے) انفیکشنز کے نام سے جانا جاتا ہے۔
کلینکل خواص
ایم آر ایس اے عام طور پر جلد اور نرم بافت انفیکشنوں جیسا کہ پمپلز، بوائلز، ابسیز یا زخم کے انفیکشنوں کا باعث بنتے ہیں۔ متاثرہ حصہ سرخ، سوجا ہوا اور درد کا حامل ہو سکتا ہے اور اس میں پس پیدا ہو سکتی ہے۔ بعض اوقات، اس کے بعد سنگین سلسلہ وار مسائل جیسا کہ بلڈ سٹریم انفکیشنز، پھیپھڑوں کے انفیکشنز یا نیکروٹائزنگ فیسٹس بھی وقوع پذیر ہو سکتے ہیں۔
ترسیلی طریقہء کار
ایم آر ایس اے انفیکشنز کے پھیلاؤ کا بڑا طریقہ زخموں، رطوبتوں اور متاثرہ حصوں کو براہِ راست چھونا ہے۔ دیگر خطرے کے عناصر میں قریبی ربط، زخموں اور اندرونی کیتھیٹرز کے باعث جلد کی ٹوٹ پھوٹ، ناموزوں ذاتی حفظان صحت اور پرہجوم جگہوں پر رہائش پذیر ہونا شامل ہے۔
انتظام
ایسے افراد کو، کہ جنہیں زخم کے باعث انفیکشن ہو گیا ہو، فوری طور پر ہیلتھ کیئر پیشہ ور فرد سے مشورہ حاصل کرنا چاہیے تاکہ انفیکشن کی درست طور پر تشخیص ہو سکے اور اس کا موثر علاج کیا جا سکے۔ پھوڑوں یا پھنسیوں کے لیے چیرے اور زہ کشی کی ضرورت پڑ سکتی ہے اور اگر مناسب ہو تو تو اینٹی بائیوٹکس بھی تجویز کی جا سکتی ہیں۔
تحفظ
ذاتی حوالے سے حفظان صحت کا خیال رکھیں
- ہاتھوں کی صفائی کثرت سے کریں، بالخصوص منہ، ناک یا آنکھوں کو چھونے قبل؛ عوامی تنصیبات جیسا کہ ہینڈ ریلز یا دروازے کی نابز کو چھونے کے بعد؛ یا جب کھانسنے اور چھینکنے کے بعد ہاتھ تنفسی رطوبات سے آلودہ ہوں۔
- ہاتھ کم از کم 20 سیکنڈوں کے لیے صابن اور پانی سے دھلوائیں، پھر ایک قابل تلفی کاغذی تولیہ یا ہینڈ ڈرائر سے خشک کریں۔ اگر ہاتھ دھونے کی سہولیات دستیاب نہ ہوں، یا جب ہاتھ واضح طور پر گندے نہ ہوں، تو ٪80-70 الکوحل کی بنیاد کے حامل ہاتھ کا حفظان صحت ایک موثر متبادل ہے۔
- آلودہ اشیاء کو پکڑنے سے قبل دستانے پہن لیں، اور بعدازاں ہاتھوں کو اچھی طرح دھو لیں۔
- اپنی ذاتی اشیاء جیسا کہ تولیے، کپڑے یا یونیفارمز، ریزروں اور ناخن تراشوں کی دوسروں کے ساتھ شراکت سے گریز کریں۔
زخموں کی مناسب دیکھ بھال کا انتظام
- زخموں یا زخموں سے اخراج کردہ رطوبت سے اٹی اشیاء کو براہ راست چھونے سے گریز کریں۔
- متاثرہ جلد کو فوری طور پر صاف کریں اور اسے واٹرپروف چیپ دار پٹیوں سے مناسب طور پر ڈھانپ لیں۔
- زخموں کو چھونے سے پہلے اور بعدازاں ہاتھوں کو دھو لیں۔
- اگر انفیکشن کی علامات بڑھ جائیں تو فوری طور پر معالج سے رابطہ کریں۔
- اگر آپ کا زخم کھلا ہوا ہو تو کھیل کود کے مقامات اور عوامی بیت الخلاؤں میں جانے سے اجتناب برتیں۔
اینٹی بائیوٹکس کا محفوظ استعمال
- اپنے معالج سے اینٹی بائیوٹکس طلب نہ کریں۔
- اینٹی بائیوٹکس لیتے ہوئے اپنے معالج کے مشورہ پر عمل کریں۔
- اینٹی بائیوٹکس لینا خود سے ترک نہ کریں چاہے آپ بہتر محسوس کر رہے ہوں۔
- کسی کی ترک کردہ اینٹی بائیوٹکس نہ لیں۔
- اپنی اینٹی بائیوٹکس کی دیگر کے ساتھ شراکت نہ کریں۔
- اینٹی بائیوٹکس لینے کے دوران ذاتی حفظانِ صحت کا خیال رکھیں تاکہ آپ خود کو محفوظ رکھ سکیں اور بیکٹریا کے پھیلاؤں کو روک سکیں:
- ہاتھوں کی حفاظت کا کثرت سے اہتمام کریں۔
- خوب اچھی طرح پکا ہوا کھانا اور ابلی اشیاء کھائیں اور پئیں۔
- تمام زخموں کو انفیکشن سے بچائیں اور انہیں ڈھانپیں۔
- اگر آپ کو تنفسی علامات جیسا کہ کھانسی، چھینکیں، بہتی ناک یا خراب گلے کے مسائل ہوں تو جراحی ماسک پہن لیں۔
- ایسے کم سن بچے جن کو انفیکشن کی علامات محسوس ہوں، ان کے دیگر بچوں سے روابط کو کم سے کم کیا جانا چاہیے۔
بہتر ماحولیاتی حفظان صحت برقرار رکھیں
- ماحول کو صاف رکھیں؛ عوامی مقامات جیسا کہ کھیلوں کے مراکز اور عوامی بیت الخلاؤں میں باقاعدگی سے دوبارہ قابل استعمال اشیاء کو جراثیم سے پاک کریں۔
- ایم آر ایس اے آلودہ گھریلو اشیاء کے ذریعے گھرانے کے دیگر ارکان میں بھی پھیل سکتا ہے۔ یہ اہم ہے کہ گھر کو صاف اور گرد سے پاک رکھا جائے۔ کثرت سے چھوئی جانے والی اشیاء (جیسا کہ ٹائلٹ سیٹ، باتھ روم)، بچوں کے کھلونوں اور بستر کی چادروں کو باقاعدگی سے (محلولی گھریلو بلیچ) سے صاف کرنا چاہیے اور چراثیم سے پاک کرنا چاہیے۔ بلیچ کے استعمال کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے، براہ مہربانی درج ذیل ویب صفحہ کا وزٹ کریں۔ http://www.chp.gov.hk/files/pdf/the_use_of_bleach.pdf
مرکز برائے تحفظ صحت کی ویب سائٹ: www.chp.gov.hk
24- گھنٹہ ہیلتھ ایجوکیشن ہاٹ لائن محکمہ صحت: 0111 2833
جون 2019 میں نظرثانی کردہ