ماسک کو درست طور پراستعمال کریں
ماسک پہننا سانس کی نالی میں ہونے والی انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کا ایک طریقہ ہے۔ سانس میں انفیکشن کی علامات والے افراد، سانس میں انفیکشن کی علامات والے مریضوں کے نگراں، اور مطب یا اسپتال میں آنے والے ملاقاتیوں کو ماسک ضرور پہننا چاہئے تاکہ بیماری پھیلنے کے امکانات کمتر رہيں۔ سرجیکل ماسکس، اگر باقاعدگی سے پہنے جائیں تو، ناک یا منہ سے خارج ہونے والے ذرات سے پھیلنے والی انفیکشن کو روکنے میں مؤثر ہوتے ہیں۔
سرجیکل ماسک پہننے کے بارے میں یاد رکھنے کے لائق اہم نکات:
ماسک چڑھانے سے پہلے، اور اس کو اتارنے سے پہلے اور اتارنے کے بعد ہاتھوں کو دھولیں۔
- ماسک چہر ے کے اوپر پوری سختی کے ساتھ فٹ ہوجانا چاہئے:
- ماسک کی رنگین سمت کا رخ سامنے کی طرف ہونا چاہئے، جبکہ دھات والی پٹی اوپر کی طرف ہونی چاہئے۔
- ڈوریاں یا لچکدار فیتے مناسب پوزیشن میں ہوں تاکہ ماسک کو مناسب طور پر رکھا جاسکے۔
- ماسک ایسا ہو کہ اس سے پوری ناک، منھ اور ٹھوڑی ڈھک جائے۔
- دھات کی پٹی ناک کے گڑھے پر پیوست ہوجانی چاہئے اور ماسک چہرے پر سختی کے ساتھ بیٹھ جانا چاہئے۔
- جب ماسک آپ کے چہرے پر اچھی طرح سے محفوظ انداز میں لگ جائے تو اسے چھونے کی کوشش نہ کریں کیونکہ بار بار کے چھونے سے اس کا تحفظ کم ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کو ایسا کرنے کی ضرورت پڑ ہی جاتی ہے، تو ماسک کو چھونے سے پہلے اور چھونے کے بعد اپنے ہاتھوں کو دھولیں۔
- ماسک اتارتے وقت، ماسک کے بیرونی حصے کو چھونے سے گریز کریں کیونکہ ہوسکتا ہے یہ حصہ جراثیم سے بھرا ہوا ہو۔
- ماسک اتارنے کے بعد، ماسک کو فضلات والے کوڑے دان میں ڈالنے سے پہلے پلاسٹک یا کاغذ کے تھیلے میں ڈال دیں۔
- سرجیکل ماسک کم سے کم روزانہ تبدیل کرنا چاہئے۔ اگر ماسک خراب ہوگیا ہو یا گرد آلود ہوگیا ہو تو اسے فوراً تبدیل کردیں۔
اگر آپ کو فلو کی کوئی علامت نظر آرہی ہے تو، براہ کرم اپنا ماسک لگالیں اور بروقت طبی صلاح حاصل کریں۔
انفلوئنزا کی وبا کے دوران مانگ میں ہونے والے اضافے کے لئے تیاری کے واسطے، عام لوگوں کو ہمیشہ کئی ہفتوں تک ہروقت پہننے کے لئے سرجیکل ماسکس جمع کرلینا چاہئے۔
صحت سے متعلق معلومات کے لئے، براہ کرم محکمہ صحت کی 24 گھنٹے ہیلتھ ایجوکیشن ہاٹ لائن (کنٹونیز، انگریزی اور پٹُنگوا) کو 2833 0111 پر فون کریں یا www.chp.gov.hk پر مرکز برائے تحفظ صحت کی ویب سائٹ دیکھیں۔
براہ مہربانی یہ معلومات اپنے دوستوں تک پہنچائیں