Skip to content
Printer Friendly bookmark
qrCode

Main Content

Dengue fever - Urdu Version
Close
Dengue fever - Urdu Version

ڈینگی بخار

سبب بننے والا عنصر

ڈینگی بخار ڈینگی وائرس کے سبب ایک شدید مچھر سے پیدا ہونے والا انفیکشن ہے۔ یہ دنیا بھر میں مُنطقَہ حارہ اور ذیلی مُنطقَہ حارہ کے علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، ڈینگی بخار جنوب مشرقی ایشیا میں بہت سے ممالک میں ایک مقامی و متعقی مرض ہے۔ ڈینگی وائرس 4 مختلف سیرواقسام کا احاطہ کرتا ہے، جن میں سے ہر ایک ڈینگی بخار اور شدید ڈینگی کا سبب بنتا ہے (جسے 'ڈینگی خون اخراجی بخار' کے طور پر بھی جانا جاتا ہے)۔

طبی خصوصیات

ڈینگی بخار کی طبی طور پر علامات میں تیز بخار، سر میں شدید درد، آنکھوں کے عقب میں درد، پٹھوں اور جوڑوں کا درد، متلی، الٹیاں، سوجی ہوئی لمف نوڈز اور دانے نکل آنا شامل ہیں۔ کچھ متاثرہ افراد میں ہو سکتا ہے ظاہری علامات فروغ نہ پائیں، اور بعض لوگوں میں ہو سکتا ہے ہلکی سی علامات ہوں جیسا کہ بخار، مثلاً بچوں میں سرخ دانوں کے ساتھ ایک ہلکی غیرمخصوص بخار کی بیماری ظاہر ہو سکتی ہے۔

پہلے انفیکشن کی علامات عموماً ہلکی ہوتی ہیں۔ ایک بار ٹھیک ہو جانے کے بعد، اس ڈینگی وائرس کی سیروٹائپ کے خلاف زندگی بھر کے لئے امیونٹی یا قوت مدافعت پیدا ہو جاتی ہے۔ تاہم، بحالی کے بعد دیگر تین سیروٹائپس کے خلاف کراس-امیونٹی محض جزوی اور عارضی طور پر ہے۔ شدید ڈینگی میں ڈینگی وائرس کی دوسری سیروٹائپس کے ساتھ بعد کے انفیکشنز ہونے کا امکان ہے۔
شدید ڈینگی، ڈینگی بخار کے خلاف ایک سنگین اور ممکنہ طور پر مہلک پیچیدگی ہے۔ ابتدائی طور پر، خصوصیات میں تیز بخار شامل ہے، جو 2 – 7 دنوں تک ہو سکتا ہے اور 40 – 41°C سینٹی گریڈ کی حد تک زیادہ ہو سکتا ہے، ڈینگی سے چہرہ زرد پڑنا اور دیگر غیر مخصوص جسمانی علامات ہو سکتی ہیں۔ بعد میں، انتباہی علامات جیسا کہ شدید پیٹ درد، مسلسل الٹیاں، تیزی سے سانس لینا، تھکاوٹ، بے آرامی، اور خون بہنے کا رحجان کے مظاہرے جیسا کہ جلدی خراشیں، ناک یا مسوڑوں سے، اور ممکنہ طور پر داخلی خون کا بہنا واقع ہو سکتا ہے۔ سنگین معاملات میں، یہ خون کی گردش میں ناکامی، صدمہ اور موت میں پیش کر سکتا ہے۔

انتقال مرض کا طریقہ

ڈینگی بخار انسانوں میں مادہ ایڈیس مچھروں کے کاٹنے کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔ جب ڈینگی بخار میں مبتلا ایک مریض کو ایک ویکٹر مچھر سے کاٹا جاتا ہے، تو وہ مچھر بھی متاثر ہو جاتا ہے، اور وہ دوسرے لوگوں کو کاٹ کر اس مرض کے پھیلنے کا سبب بنتا ہے۔ یہ مرض انسان سے انسان میں براہ راست نہیں پھیلتا ہے۔ ہانگ کانگ میں، پرنسپل ویکٹر ایڈس ایجپٹائی نہیں ملا ہے، لیکن ایڈس البوپکٹس ہے، یہ بھی بیماری کو پھیلا سکتا ہے، جو کہ ہانگ کانگ میں پایا جانے والا ایک عام مچھر ہے۔

انکیوبیشن مدت

انکیوبیشن مدت کی حد 3 – 14 ، عام طور پر 4 – 7 دن ہے۔

 

 
    / 3  Next page  Last page
Top   Top
 

Main Content

Dengue fever - Urdu Version
Close