Skip to content
Printer Friendly bookmark
qrCode

Main Content

Zika Virus Infection - Urdu version
Close
Zika Virus Infection - Urdu version

(Zika Virus Infection – Urdu version )

زیکا وائرس انفیکشن

مسبب عنصر

زیکا وائرس انفیکشن مچھروں کے ذریعے پھیلنے والا مرض ہے جس کا سبب زیکا وائرس ہے۔

طبی خصوصیات

اکثر زیکا وائرس علامات کے بغیر ہوتے ہیں۔ جن مریضوں میں یہ علامات ہوتی ہیں، ان کو عام طور پر جلدی سرخ دانے، بخار، آشوب چشم، عضلاتی یا جوڑوں کا درد اور عمومی بے آرامی کا سامنا رہتا ہے۔ یہ علامات عموماً معتدل ہوتی ہیں اور چند دنوں تک برقرار رہتی ہیں۔

فی الوقت سب سے بڑا خدشہ اس کا تعلق غیر مساحد حمل نتائج (بچوں کے غیر معمولی طور پر چھوٹے سر) اور اعصابی اور آٹو امیون پیچیدگیوں جیسا کہ گوئلین-بیرے سینڈروم (جی بی ایس) کی نسبت سے ہے۔ عالمی ادارہ صحت اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ دورانِ حمل زیکا وائرس انفیکشن بچوں کے غیر معمولی طور پر چھوٹے سر، سمیت خلقی ذہنی مسائل، کا سبب بن سکتا ہے اور زیکا وائرس جی بی ایس کا محرک بھی ہے۔

جی بی ایس سے ہٹ کر، شدید منتشر دماغی سوزش (مرکزی عصبی نظام کی ایک بیماری) کو اعصابی توضیحات میں سے ایک کے طور پر تلاش کیا گیا جو کہ ممکنہ طور پر زیکا وائرس انفیکشن کے نتیجے میں ظاہر ہوتی ہے۔

طریقہ ترسیل
زیکا وائرس بنیادی طور پر انسانوں کے اندر ایک متاثر ایڈیس مچھر کے کاٹنے سے متنقل ہوتی ہے۔ ایڈیس ایجپٹی، جو کہ فی الوقت ہانگ کانگ میں نہیں پایا جاتا ہے، کو زیکا وائرس کی انسانوں میں منتقلی کے حوالے سے اہم ترین ویکٹر شمار کیا جاتا ہے۔ دیگر ایڈیس مچھر کی انواع جیسا کہ ایڈیس البوپکٹس جو کہ عام طور پر ہانگ کانگ میں پایا جاتا ہے، کو بھی اس کے ممکنہ ویکٹرز میں شامل کیا جاتا ہے۔

زیکا وائرس انسان کی منی میں بھی ملتا ہے اور جنسی تعلق کے ذریعے اس کی ترسیل کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔ اگر کوئی مرد کسی دوسرے مرد کے ساتھ جنسی تعلق بناتا ہے تو یہ بات بھی دستاویزی ریکارڈ سے ثابت ہے کہ اس جنسی تعلق کے باعث بھی زیکا وائرس منتقل ہو سکتا ہے۔ دیگر ذرائع ترسیل جیسا کہ خون کے ذریعے منتقلی اور وقت پیدائش ترسیل کے بھی امکانات موجود ہوتے ہیں۔

انکیوبیشن مدت
زیکا وائرس انفیکشن کا انکوبیشن دورانیہ 14-3 دنوں پر محیط ہے۔

نظم و نسق
زیکا وائرس کی کوئی مخصوص دوا موجود نہیں ہے اور معالجے کی اہم بنیاد علامات سے نجات ہے اور پانی کی کمی سے بچنا ہے۔ اگر علامات بگڑ جائیں، تو مریضوں کو طبی اعانت اور مشورہ طلب کرنا چاہیے۔

روک تھام
فی الوقت، زیکا وائرس کے حوالے سے کوئی موثر ویکسین دستیاب نہیں ہے۔ زیکا وائرس کے انفیکشن سے بچاؤ کے لیے، عامۃ الناس کو یاددہانی کرائی جاتی ہے کہ خود کو مچھروں کے کاٹنے سے محفوظ رکھیں

 

 

 
    / 3  Next page  Last page
Top   Top
 

Main Content

Zika Virus Infection - Urdu version
Close